آقا کریم حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ نے اپنے ارشادات میں قسطنطنیہ فتح کرنے والے مسلمانوں کیلئے خوشخبری
عطا فرمائی تھی۔
ایک موقعہ پر آقا کریم
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،"تم ضرور قسطنطنیہ فتح کر لو گے ،،، پس بہتر
امیر ، اُس کا امیر ہوگا، اور بہترین وہ لشکر ہوگا"۔ ( مسند امام احمد، جلد
نمبر 4، صفحہ نمبر 335 )
یہی وہ فرمانِ عالی
شان تھا جس نے ہر دور میں مسلمان فاتحین کو قسطنطنیہ فتح کرنے کا پروانہ بنائے
رکھا لیکن پے در پے حملوں کا سامنا کرنے کے باوجود بھی اس قدیم شہر کے دروازے کسی
مسلمان فاتح پر نہ کُھل سکے۔ خلافتِ راشدہ کے دور سے ہی جب اسلامی سلطنت کو بہت زیادہ وسعت ملی اور
قسطنطنیہ فتح کرنا ہر مسلمان سپہ سالار کا خواب تھا۔ قسطنطنیہ کی فتح کے لئے جانے
والی مہمات میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام
اور اہل بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین بھی شامل رہے۔