Sunday, August 9, 2015

ترکی میں دلہا دلہن کی ایک انوکھی مثال




اسلام ایک فطری دین اور مذہبِ انسانیت کا پیکر ہے۔ اسلام کی تما م تر تعلیمات اور ہدایات انسان کی فطرت سے مکمل اور مثبت رویہ اپنانے پہ زور دیتی ہیں، اسی لئے اسلام کو دینِ فطرت اور انسانیت کا مذہب قرار دیا جاتا ہے۔


          حال ہی میں ترکی میں ایک مسلمان جوڑے  نے ایک انوکھی مگر بہت ہی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے اپنی شادی کا کھانا شام کے 4000  مہاجرین میں تقسیم کیا ۔ جو ایک بہت ہی بہترین اور اعلیٰ مثال ہے۔نئے شادی شدہ جوڑے فتح اللہ اور عذرا  پولات نے  اپنی شادی کا کھانا جسے دعوت ولیمہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ خود اپنے ہاتھوں سے شامی مسلمان مہاجرین میں تقسیم کیا اور ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔



شادی کا دن اور شادی سے منسلک تمام امور عام طور پر ہر انسان کی زندگی میں ایک مرتبہ آتے ہیں اور شادی کے دن کو تقریباََ ہر رنگ و نسل کے انسانوں میں "بگ ڈے" کے طور پر اہمیت دی جاتی ہے اور ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو اپنے  دوست احباب اور خاندان کے افراد کے ساتھ اچھے اور یادگار دن کے طور پہ منایا جائے۔ مگر اس  نوبیاہتا جوڑے نے انسانیت میں ایک نئی اور اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے جس سے مسلمانوں کے انسانی اقدار کی قدر کرنے اور احساس کی اچھی سوچ دنیا کے سامنے لائی گئی ہے۔ جو کہ بذاتِ خود ایک بہترین عمل شمار کیا جا رہا ہے۔ 
 

No comments:

Post a Comment