Showing posts with label Followers. Show all posts
Showing posts with label Followers. Show all posts

Thursday, November 9, 2017

My Bad Talks


 My Bad Talks

٭ میری غلط باتیں٭
ہم  کتنے ظالم لوگ ہیں کہ اپنی ضرورت کے لئے بھی اللہ سے رجوع کرنا پسند نہیں کرتے۔
ایک صاحب بیٹی کے رشتے  کے مشورے کیلئے آئے تو میں نے کہہ دیا کہ
"استخارہ کرو اوراللہ سے مشورہ کرو، اللہ سے مشورہ کرنا اور رائے لینا سب سے بہترین ہے۔"
کہنے لگا،"نہیں یار۔۔۔ استخارے میں اللہ نے اس رشتے سے منع کر دیا تو یہ بہت اچھا رشتہ چھوڑنا پڑے گا۔ "میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ، کچھ لمحے تو میں بالکل سُن اُس کا منہ ہی تکتا رہ گیا۔!
ہم کس قدر ظالم ہو چکے ہیں---!!

Wednesday, September 30, 2015

True Guidance




حج کا موسم تھا اور دنیائے اسلام کے حاجی حج کیلئے عازمِ سفر تھے۔ وہ پیدل حج کا زمانہ تھا۔ لوگ اپنی سواریوں کیساتھ قافلوں کی صورت میں جایا کرتے تھے۔ ایسے سفر کو "پیدل حج " کا زمانہ کہا جاتا تھا۔ ایسے میں بہت سے قافلے ڈاکوؤں اور راہزنوں کے ہاتھوں  لُٹ جایا کرتے تھے۔

PATROLLING .....!!!


سردی کا یخ بستہ موسم اور ایک دن آدھی رات کا وقت ہوا ،مدینہ منورہ کے  باشندے اپنے اپنے گھروں میں بسترِ استراحت میں محوِ خواب ہیں۔ اُس سرد آدھی رات کے وقت اس پاک شہر میں ایک نقاب پوش اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہر کا چکر لگا رہا ہے اور ہر گلی کوچہ اور ایک ایک مکان کو غور سے دیکھتا ہوا جا رہا ہے۔ اچانک ایک مکان سے دھندلی سی روشنی نقاب پوش اور اُ سکے ساتھی کو نکلتی ہوئی دکھائی دی۔ نقاب پوش وہاں رُک گیا اور اپنے ساتھی سے مخاطب ہو کر کہنے لگا، "تم نے دیکھا، اس مکان سے روشنی آشکار ہے اور میرے خیال میں صاحبِ خانہ بیدار ہیں۔"