Showing posts with label باپ. Show all posts
Showing posts with label باپ. Show all posts

Tuesday, July 21, 2015

ماں باپ اور اسلام

اسلام دینِ فطرت اور انسانیت کا مذہب ہے۔ اسکی تمام تعلیمات انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں۔ خدائے رحمٰن کا مخاطب انسان ہے، اُس نے انسان کو اشرف المخلوقات کا تاجِ زریں پہنا کر کائنات کی جملہ مخلوق پر فضیلت بخشی اور عزت و تکریم کی سند عطا کی، عالمِ انسانیت کے تمام انسان مساوی مرتبے کے حامل ہیں، رنگ ونسل اور قوم و قبیلے کے تمام امتیازات بے معنی ہیں۔