ایک سپاہی اپنے گھوڑے
پر سوار جا رہا تھا۔ اُس نے دیکھا کہ ایک شخص راستے میں درخت کے نیچے پڑا غافل سو
رہا ہےاور اُسکا منہ سوتے میں کھلا ہوا ہے۔ ایک چھوٹا سا سانپ اپنے کسی دشمن کے
خوف سے دوڑتا ہوا آیا اور اُس سوئے ہوئے شخص کے منہ کو چھپنے کی جگہ سمجھ کر اُس کے
منہ میں گھس گیا۔ سوار سپاہی نے جو پاس سے گزرتے ہوئے یہ ماجرا دیکھا تو بہت
پریشان ہوا، اور سوچنے لگا کہ سانپ کو اس سوئے ہوئے شخص کے پیٹ میں سے کیسے نکالنا
چاہیے۔ ادھر اُدھر اُس سپاہی نے نظر دوڑائی تو اُسے پاس ہی ایک باغ نظر آیا اور
ایک درخت کے نیچے بہت سے گلے سڑے سیب اور مختلف پھل گرے ہوئے تھے۔
Showing posts with label Parents. Show all posts
Showing posts with label Parents. Show all posts
Wednesday, September 30, 2015
Tuesday, July 21, 2015
ماں باپ اور اسلام
اسلام
دینِ فطرت اور انسانیت کا مذہب ہے۔ اسکی تمام تعلیمات انسانی فطرت کے عین مطابق
ہیں۔ خدائے رحمٰن کا مخاطب انسان ہے، اُس نے انسان کو اشرف المخلوقات کا تاجِ زریں
پہنا کر کائنات کی جملہ مخلوق پر فضیلت بخشی اور عزت و تکریم کی سند عطا کی، عالمِ
انسانیت کے تمام انسان مساوی مرتبے کے حامل ہیں، رنگ ونسل اور قوم و قبیلے کے تمام
امتیازات بے معنی ہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

