Thursday, November 9, 2017

My Bad Talks


 My Bad Talks

٭ میری غلط باتیں٭
ہم  کتنے ظالم لوگ ہیں کہ اپنی ضرورت کے لئے بھی اللہ سے رجوع کرنا پسند نہیں کرتے۔
ایک صاحب بیٹی کے رشتے  کے مشورے کیلئے آئے تو میں نے کہہ دیا کہ
"استخارہ کرو اوراللہ سے مشورہ کرو، اللہ سے مشورہ کرنا اور رائے لینا سب سے بہترین ہے۔"
کہنے لگا،"نہیں یار۔۔۔ استخارے میں اللہ نے اس رشتے سے منع کر دیا تو یہ بہت اچھا رشتہ چھوڑنا پڑے گا۔ "میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ، کچھ لمحے تو میں بالکل سُن اُس کا منہ ہی تکتا رہ گیا۔!
ہم کس قدر ظالم ہو چکے ہیں---!!

Sunday, October 15, 2017

Smart Phones


 Smart Phones


٭٭٭ جدید موبائل اور ہم٭٭٭
ؔایسے موبائل سے ہم باز آئے
جو آنکھوں کو تھکائے ستائے گھمائے
وئی ہم نے بھی جدید دنیا میں پاؤں رکھنے کی کوشش کی
قسم سے سِر درد لگ گئی
ہمارا بھتیجا ہمیں ایک موبائل فون گفٹ کر گیا کہ
" چچا اس سے میرے ساتھ رابطہ رکھا کریں
کمپیوٹر پہ مجھے آپ کے آن لائن آنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے"
لیجئے ، ہم پچھلے پانچ چھ دن سے موبائل سے نبردآزما ہیں
بھتیجا تو واپس پردیس سدھار چکا
(موبائل نہ بھی گفٹ کرتا تب بھی ہماری دعائیں اپنے بچے کے ساتھ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی)
ہاں، اپنے بھتیجے کی کِھکھلاتی ہوئی ہنسی بھری آواز اور

Wednesday, May 24, 2017

Ramzan Kareem 2017





ماشاءاللہ، رمضان آچکا،
میرے سمیت ساری قوم اللہ کے حضور "سود خوری کی فضاء میں" روزے رکھے گی،
اللہ سے سود کی جنگ بھی جاری اور ٹھاہ ٹھاہ تسبیحاں بھی ہم چلائیں گے،
جنت کے ٹکٹ رج رج کے بکیں گے۔۔۔!!
معاشرتی طور پہ "جنت کے ٹکٹ" علیحدہ بکیں گے
اور سوشل میڈیا کی دنیا میں "جنت کے ٹکٹ" علیحدہ بکیں گے 
واللہ، سکوتِ بغداد کی کہانی تو پرانی ہوگئی،

Monday, May 1, 2017

Happy Labour Day....!!





ہم ہر وقت یہی کہتے اور ایک دوسرے کا منہ توڑتے ہیں کہ
"جو کوئی سوچتا ہے ، اسے ویسا ہی دِکھتا ہے، کیسا ہمارا منافقت سے لبریز جواب ہوتا ہے،"
ابھی بھی میری دکان کے بالکل سامنے قریباََ  سو میٹر کے فاصلے پہ کچھ مزدور بیٹھے ہیں کہ کوئی آدھی دھاڑی پہ ہی مزدوری کیلئے لے جائے، کوئی دوسوتین سو پہ ہی لے جائے،

Sunday, April 30, 2017

Helplessness...!!



 Helplessness

ہم کہاں تک بچ سکیں گے۔۔۔؟؟؟
ہم کہاں تک بھاگ سکیں گے ۔۔۔؟؟؟
"یہ نارتھ کراچی کے ایک اسکول کا ذکر ہے ،ایک خاتون ٹیچر ساتویں کلاس میں پڑھانے گئیں اور ایک طالب علم کو کسی بات پر ڈانٹ دیا، یہ عام سی بات ہے، اسکول کیا یونی ورسٹیز میں اساتذہ کسی بات پر ناراض ہو کرڈانٹ ڈپٹ کر ہی دیتے ہیں۔ آپ بھی کہیں گے کہ یہ کیا بات ہوئی لیکن بات ہوئی اور ایسی ہوئی کہ آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگی۔ اس بچے نے ڈانٹ کھا کر ٹیچر سے بدلہ لینے کا سوچ لیا

Thursday, April 27, 2017

Suicide...!!





لاہور کی ایک ماں نے اپنے دوشیرخوار بچوں کو موت کی نیند سلا کے
خود کو بھی موت کی اندھی وادی میں دھکیل دیا۔۔۔!!
اور فتوے گیر بتا رہے ہیں کہ "اُسے اللہ پہ یقین نہیں تھا کیا۔۔۔"
جب بھوک ہروقت دروازے پہ ناچ رہی ہو
تو رب اور ایمان نہیں یاد آیا کرتا،
اس لئے چھوڑیں کہ یہ تعریف ہوسکتی یا وہ دلائل ہو سکتے،

Saturday, April 22, 2017

Simple Health...!!




سلانٹیاں ہوں یا آنٹیاں ، دونوں ہی بچوں کیلئے بارہ ہزار وولٹ سے زیادہ خطرناک ہوتی ہیں، ایک سے خون گاڑھا ہوکے بیماریوں کی افزائش کا رستہ بنتا ہے اور مؤخرالذکر یعنی کہ آنٹیاں بچوں کو "خیالی پلاؤ بنانے کی عادت" ڈالتے ہوئے وقت سے پہلے جوان کر رہی ہوتی ہیں، اور خون کی بیماریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ انسان کے دماغی اور جنسی غدود بے وجہ متحرک رہیں تو خون گاڑھا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔۔۔

Saturday, April 8, 2017

Next Life...!!


 Next Life
٭٭٭ اگلی زندگی ٭٭٭
کل مورخہ سات اپریل 2017 کی سانپ کی پوسٹ کا ٹوٹا پھوٹا جواب:---!!
کیا تمام احادیث ﷺ پہ خاموشی اختیار کر لینی چاہئے،
کہ قبر کا عذاب کوئی حقیقت نہیں رکھتا،
 یا قرآن پاک میں اللہ کے فرامین جن میں عذابِ قبر کا ذکر ہے ان سے خاموشی اختیار کرنی چاہئے، جن سے اللہ کو نہ ماننے والے  انکاری ہیں،؟ 
کیا ہمیں بھی اُن اللہ کو نہ ماننے والوں  جیسا بن جانا چاہئے ؟؟؟
اب میرا بے ربط ٹوٹا پھوٹا جواب:----

Wednesday, February 22, 2017

What is Success...!!



کامیابی کیا ہے ؟


٭٭٭ کامیابی کیا ہے ٭٭٭
چار سال  کی عمر میں۔۔۔کامیابی کا نام
پیشاب کپڑوں میں نا نکلے
آٹھ سال  کی عمر میں۔۔۔کامیابی کا نام
گھر جانے کا رستہ آتا ہو
بارہ  سال کی عمر میں۔۔۔کامیابی کانام
تمھارے دوست احباب ہوں
اٹھارہ  سال کی عمر میں۔۔۔کامیابی کا نام
گاڑی ڈرائیو کرنی آتی ہو
تئیس (23) سال کی عمر میں۔۔۔کامیابی کا نام

Tuesday, February 14, 2017

Lust of Love...!!

Lust of Love





٭٭٭ہوس کا نام محبت نہیں٭٭٭
دنیا میں بھیجنے والے نے ہر سانس کے ساتھ "اپنی حمدوثناء" کا حکم صادر فرمایا ہے، جس میں ہم ناکامیاب ہیں، بہت سے وہ کام کرتے ہیں جو دوسروں کی دیکھا دیکھی ہیں، ایسے کام حکم کا درجہ نہیں رکھتے۔
سبھی کچھ مل رہا ہے۔ جن کی عزت وتوقیر کرنی ہے، ان کا ہم نام لینا بھی گوارہ نہیں کرتے جبکہ غیرمسلم کا ہر کام وعمل ہمیں پسند آجاتا ہے، ہم اپنے اسلاف کے ناموں پہ انگلی اُٹھانے سے شرم نہیں کرتے مگر کسی بھی غیر مسلم کے بدترین اصولوں کو اپنی ذات پہ لاگو کرنے سے ذرا بھی نہیں ہچکچاتے۔