Thursday, December 10, 2015

MISSED CALL ...!!!




http://dunyaplus.blogspot.com/2015/12/missed-call.html

اسلام وعلیکم
کل رات کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کال موصول ہوئی
اکثر کالز آتی ہیں
لیکن بسا اوقات نیند کے غلبے کی وجہ سے پتا ہی نہیں لگ پاتیں
یا پھر سستی کی وجہ سے ہم خود اٹینڈ نہیں کرتے۔
کل والی کال بہت اہم تھی۔

Tuesday, November 10, 2015

Hidden Camera: How to find Hidden Camera




اگر آپ فیملی کے ساتھ کسی سفر پر ہوں اور ہوٹل ، ریسٹ ہاؤس یا لاجز وغیرہ  میں قیام کرنا پڑے تو اس بات کو یقینی بنا لیں کہ جس کمرے میں آپ اور آپکی فیملی ٹھہری ہوئی ہے وہاں کسی خفیہ کیمرے سے نگرانی کا خفیہ عمل تو نہیں کیا جا رہا ، جو بعد میں آپ کیلئے اور آپکی فیملی کیلئے بلیک میلنگ یا شرمندگی کا باعث بنے۔تو سب سے پہلےوہاں مندرجہ ذیل طریقہ سے خفیہ کیمرہ یا کوئی خفیہ ڈیوائس وغیرہ اس طریقہ سے چیک کریں:

Monday, November 2, 2015

Cruel Dictator ....!!!


لیبیا کے "ظالم ڈکٹیٹر" معمر قذافی کےاپنی عوام پر مظالم کی تفصیل:
٭ لیبیا کی ریاست میں بجلی مفت ہےاور پورے لیبیا میں کہیں بھی بجلی کا کوئی بل نہیں ہے۔
٭ لیبیا میں اپنا گھر ہر انسان کا بنیادی حق سمجھا جاتا تھا اور اس کیلئے حکومت شہریوں کو مکمل مالی امداد فراہم کرتی تھی۔

Thursday, October 8, 2015

AN OLD WOMAN



حضرت نوح علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے جب کشتی بنانا شروع کی تو ایک مومنہ بڑھیا نوح علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بڑھیا نے حضرت نوح علیہ السلام سے پوچھا ، " اے نبی اللہ ! آپ ؑ یہ کشتی کیوں بنا رہے ہیں؟"
حضرت نوح علیہ السلام نے جواب دیا، " بڑی بی! میں یہ کشتی اللہ کے حکم سے بنا رہا ہوں۔ اللہ کی طرف سے ایک بہت بڑا پانی کا عذاب آنے والا ہے جس میں تمام کفار غرق ہو جائیں گے اور مومن اس کشتی میں سوار ہو کر بچ جائیں گے۔"

Monday, October 5, 2015

ORDER .......!!!


 
مصر کا دریائے نیل ہر سال خشک ہو جاتا تھا اور پورے مصر میں قحط کی صورتحال سی بن جایا کرتی تھی اور جب تک اہلِ مصر ایک کنواری حسین اور خوبصورت لڑکی کی بھینٹ نہیں چڑھاتے تھے تب تک دریائے نیل خشک رہتا اور جاری نہ ہوتا تھا۔ یہ کیفیت اسلام سے پہلے تک رہی ۔ حتٰی کہ حضرت عُمر فاروق رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں مصر فتح ہوا اوربعد از فتح حضرت عُمرو بن العاص رضی اللہ عنہ مصر کے گورنر مقرر کئے گئے تو کچھ عرصہ کے بعد حضرت عُمر بن العاص کے بھی عہدِ گورنری میں بھی دریائے نیل خشک ہو گیا۔ آپ کو جب دریائے نیل کے خشک ہونے کی اطلاع دی گئی۔
 آپ نے مصرکے مقامی لوگوں سے دریافت کیا ، "کیا دریائے نیل ہر سال اِسی طرح خشک ہو جاتا ہے؟"

Saturday, October 3, 2015

Woman's Craftiness ....!!!



دنیا میں عورت کی مکاری اور فریب کاری کے قصے تو عام ہیں۔ اور کوئی نہ کوئی شخص زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں عورت کے ہاتھوں ایسی زِک اُٹھاتا ہے، جس سے اُسے مختلف مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے ۔  مگر عورت کی مکاری ، دشمنی، من مانی اور عداوت نے نبیوں کے لئے بھی بہت آزمائشیں ڈالی ہیں۔ عورت کی مکاری کےضمن میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی شہادت بھی انسانیت کی ایک تلخ حقیقت ہے۔ عورت کی مکاری کی تاریخ میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی شہادت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

Wednesday, September 30, 2015

Parents .....!!!



ایک سپاہی اپنے گھوڑے پر سوار جا رہا تھا۔ اُس نے دیکھا کہ ایک شخص راستے میں درخت کے نیچے پڑا غافل سو رہا ہےاور اُسکا منہ سوتے میں کھلا ہوا ہے۔ ایک چھوٹا سا سانپ اپنے کسی دشمن کے خوف سے دوڑتا ہوا آیا اور اُس سوئے ہوئے شخص کے منہ کو چھپنے کی جگہ سمجھ کر اُس کے منہ میں گھس گیا۔ سوار سپاہی نے جو پاس سے گزرتے ہوئے یہ ماجرا دیکھا تو بہت پریشان ہوا، اور سوچنے لگا کہ سانپ کو اس سوئے ہوئے شخص کے پیٹ میں سے کیسے نکالنا چاہیے۔ ادھر اُدھر اُس سپاہی نے نظر دوڑائی تو اُسے پاس ہی ایک باغ نظر آیا اور ایک درخت کے نیچے بہت سے گلے سڑے سیب اور مختلف پھل گرے ہوئے تھے۔