ہم کہاں تک بچ سکیں گے۔۔۔؟؟؟
ہم کہاں تک بھاگ سکیں گے ۔۔۔؟؟؟
"یہ نارتھ کراچی کے ایک اسکول کا ذکر ہے ،ایک خاتون ٹیچر
ساتویں کلاس میں پڑھانے گئیں اور ایک طالب علم کو کسی بات پر ڈانٹ دیا، یہ عام سی
بات ہے، اسکول کیا یونی ورسٹیز میں اساتذہ کسی بات پر ناراض ہو کرڈانٹ ڈپٹ کر ہی دیتے
ہیں۔ آپ بھی کہیں گے کہ یہ کیا بات ہوئی لیکن بات ہوئی اور ایسی ہوئی کہ آپ کے وہم
و گمان میں بھی نہ ہوگی۔ اس بچے نے ڈانٹ کھا کر ٹیچر سے بدلہ لینے کا سوچ لیا