Wednesday, September 30, 2015

Parents .....!!!



ایک سپاہی اپنے گھوڑے پر سوار جا رہا تھا۔ اُس نے دیکھا کہ ایک شخص راستے میں درخت کے نیچے پڑا غافل سو رہا ہےاور اُسکا منہ سوتے میں کھلا ہوا ہے۔ ایک چھوٹا سا سانپ اپنے کسی دشمن کے خوف سے دوڑتا ہوا آیا اور اُس سوئے ہوئے شخص کے منہ کو چھپنے کی جگہ سمجھ کر اُس کے منہ میں گھس گیا۔ سوار سپاہی نے جو پاس سے گزرتے ہوئے یہ ماجرا دیکھا تو بہت پریشان ہوا، اور سوچنے لگا کہ سانپ کو اس سوئے ہوئے شخص کے پیٹ میں سے کیسے نکالنا چاہیے۔ ادھر اُدھر اُس سپاہی نے نظر دوڑائی تو اُسے پاس ہی ایک باغ نظر آیا اور ایک درخت کے نیچے بہت سے گلے سڑے سیب اور مختلف پھل گرے ہوئے تھے۔

True Guidance




حج کا موسم تھا اور دنیائے اسلام کے حاجی حج کیلئے عازمِ سفر تھے۔ وہ پیدل حج کا زمانہ تھا۔ لوگ اپنی سواریوں کیساتھ قافلوں کی صورت میں جایا کرتے تھے۔ ایسے سفر کو "پیدل حج " کا زمانہ کہا جاتا تھا۔ ایسے میں بہت سے قافلے ڈاکوؤں اور راہزنوں کے ہاتھوں  لُٹ جایا کرتے تھے۔

PATROLLING .....!!!


سردی کا یخ بستہ موسم اور ایک دن آدھی رات کا وقت ہوا ،مدینہ منورہ کے  باشندے اپنے اپنے گھروں میں بسترِ استراحت میں محوِ خواب ہیں۔ اُس سرد آدھی رات کے وقت اس پاک شہر میں ایک نقاب پوش اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہر کا چکر لگا رہا ہے اور ہر گلی کوچہ اور ایک ایک مکان کو غور سے دیکھتا ہوا جا رہا ہے۔ اچانک ایک مکان سے دھندلی سی روشنی نقاب پوش اور اُ سکے ساتھی کو نکلتی ہوئی دکھائی دی۔ نقاب پوش وہاں رُک گیا اور اپنے ساتھی سے مخاطب ہو کر کہنے لگا، "تم نے دیکھا، اس مکان سے روشنی آشکار ہے اور میرے خیال میں صاحبِ خانہ بیدار ہیں۔"

Thursday, September 10, 2015

Social Media And New Generation



   ہمارے ہاں پاکستان میں آجکل سوشل میڈیا کا اس قدر طوفان آیا ہوا ہے ، یوں لگتا ہے کہ جیسے سوشل میڈیا کے علاوہ زندگی جینے کا تصور ہی ختم ہو گیا ہو، ہر کوئی اور ہر کسی کے پاس موبائل انٹر نیٹ کی سہولت کے بعد سوشل میڈیا کا رحجان نمایاں اور کسی حد تک خوفناک صورتحال کی طرف گامزن ہوتا نظر آ رہا ہے۔