وہ
ایک بہت ہونہار اور باادب بچہ تھا ۔ پل کر جوان ہوا تو قدرت نے مزید اس کی
صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر دیا ۔وہ مقابلے کا امتحان پاس کرکے گورنمنٹ ملازم
بھرتی ہو گیا اور اب گھر کا بڑا بچہ ہونے کی وجہ سے اُس کا رشتہ طے کر دیا گیا اور
شادی کی چھوٹی چھوٹی تیاریوں میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں ڈھونڈنے کی سعی کی جا رہی
تھی اور ایسا ہونا بھی چاہیئے تھا۔ ایک بہترین کردار ، نماز روزے کا پابند اور ایک
بہترین بااخلاق نوجوان جو آج کےدور میں "آٹے میں نمک کے برابر " بھی
نہیں رہے ، کوئی اچھا نکل آئے تو واقعی عجب سا محسوس ہوتاہے ۔